مقبول اداکار رشی کپور بھی انتقال کر گئے
مقبول اداکار رشی کپور بھی انتقال کر گئے
بالی
ووڈ کے مقبول اداکار رشی کپور انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 68برس تھی۔ وہ گزشتہ
دو برسوں سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی موت پر بالی ووڈ کے ستاروں کی طرف
سے شدید غم و افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ معروف بھارتی اسٹار امتابھ بچن نے ایک
ٹوئٹ میں لکھا کہ اس خبر سے وہ ’تباہ‘ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز ہی بالی ووڈ کے ستارے
عرفان خان بھی انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 53برس تھی۔


No comments