تازہ ترین

چین نہیں چاہتا کہ میں آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوں، ٹرمپ


چین نہیں چاہتا کہ میں آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوں، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ چین نہیں چاہتا کہ وہ دوبارہ صدر منتخب کر لیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ حکومت کورونا وائرس کے بحران کو جس طرح ہینڈل کر رہی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ انہیں آئندہ الیکشن میں ہرانے کی خاطر سب کچھ کر سکتی ہے۔ امریکی صدر اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کی ذمہ داری چین پر عائد کرتے ہیں۔ امریکا میں اس وبا کی وجہ سے 60 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ احتیاطی تدابیر اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے امریکی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن صدر ٹرمپ کا مقابلہ ڈیموکریٹ سیاستدان اور سابق نائب صدر جو بائیڈن سے ہو گا۔

No comments