تازہ ترین

اپوزیشن کا حکومتی ارکان سے بجٹ بحث روزانہ 4گھنٹے لائیو دکھانے کا مطالبہ

 اپوزیشن کا حکومتی ارکان سے بجٹ بحث روزانہ 4گھنٹے لائیو دکھانے کا مطالبہ



قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیدخورشید احمد شاہ اورتحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں زائد حامد ،شیخ آفتاب اورعبدالقادر بلوچ پر مشتمل حکومتی وفد سے ملاقات کی

اس ملاقات کا مقصد قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاسوں کے دوران اپوزیشن کی جانب سے لائیو کوریج کے مطالبے پر بات چیت تھا۔ مذاکرات کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومتی نمائندوں سے بجٹ اجلاس روزانہ 4گھنٹے لائیو دکھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یاد رہے کہ بجٹ اجلاسوں کے دوران حزب اختلاف رہنماو ¿ں کا اظہار خیال سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشرنہ کرنے کی وجہ سے اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کے باہر پارلیمنٹ لگائی جا رہی ہے 

دوسری جانب اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ حکومت نے مشاورت کے لئے وقت مانگا ہے

No comments