لوڈشیڈنگ مسئلے سے متعلق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس
لوڈشیڈنگ مسئلے سے متعلق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اوروزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے شرکت کی
اجلاس میں پاور پلانٹ کی پیداوار بڑھانے اور نئے منصوبوں پر وزیر اعظم کو بریفنگ دینے سمیت 2018 تک طلب،رسد کاجامع نظام بنانے کے لئے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ کی توانائی کمیٹی نے ایل این جی کے1200میگاواٹ کانیامنصوبہ لگانے کی کی بھی منظوری دی
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے رمضان المبارک میں ہر صورت صارفین کو بجلی فراہم کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کو بھی کہا کہ وہ2023تک بجلی کی طلب اوررسد کی تجریہ رپورٹ تیارکریں


No comments