نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ
نہال ہاشمی کا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ
اطلاعات کے مطابق نہال ہاشمی سے ملاقات کے بعد چیئرمین
سینیٹ رضا ربانی
نے وزیر قانون زاہد حامد، سینیٹر مشاہد اللہ خان، سینیٹر پرویز رشید،
سینیٹر چوہدری تنویر سے ملاقات کی اور لیگی سینیٹر کا استعفیٰ واپس لینے کی درخواست
سے متعلق وزیر قانون سے مشاورت کی۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ 31 مئی سینیٹر نہال ہاشمی
کی غیر ذمہ دارانہ اور متنازع تقریر کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے اس کا نوٹس لیتے
ہوئے نہال ہاشمی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی تھی، جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات
و نشریات مریم اونگزیب نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ نہال ہاشمی سے سینیٹ کی رکنیت
سے بھی استعفیٰ طلب کرلیا گیا ہے۔


No comments