پاکستان نے 4مغوی ایرانی فوجی بازیاب کرا لئے
پاکستان
نے 4مغوی ایرانی فوجی بازیاب کرا لئے
پاکستانی
فوج نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 4مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کروالیا ہے۔
جرمن
نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستانی فوج نے یہ کارروائی بدھ کے روزپاک افغان سرحد کے قریب
چاغی کے علاقے میں کی تھی۔جس کے بعد بازیاب کروائے گئے فوجیوں کو ایران کے حوالے کر
دیا گیا ہے۔
ایرانی
خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایرانی
اہلکاروں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔


No comments