تازہ ترین

بحریہ ٹاؤن کی 460ارب کی پیشکش قبول

بحریہ ٹاؤن کی 460ارب کی پیشکش قبول


Bahria Town

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے460ارب روپے جمع کروانے کی پیشکش قبول کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے سے روکتے ہوئے فیصلہ دیا کہ بحریہ ٹاؤن اپنے پلاٹس فروخت کر سکتا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ بحریہ ٹاؤن460ارب روپے کی رقم 7 سال میں ادا کرے گا، اقساط میں تاخیر پر بحریہ ٹاؤن4فیصد سود ادا کرنے کا پابند ہوگا، رقم سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائیگی۔

فیصلے کے مطابق نیب کو سندھ حکومت یا بحریہ ٹاؤن کے خلاف آئندہ کوئی بھی کیس دائر کرنے سے قبل پہلے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرکے اجازت لینا ہوگی

واضع رہے کہ4 مئی 2018 کو سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو سرکاری زمین کی الاٹمنٹ اور تبادلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی کو رہائشی، کمرشل پلاٹوں اور عمارتوں کی فروخت سے روک دیا تھا۔

No comments