مشال خان قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو عمرقید
مشال خان قتل کیس میں گرفتار 2 ملزمان کو عمرقید
![]() |
| Mashal Khan |
پشاور
کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان پر تشدد اور قتل کے کیس میں گرفتار 2ملزمان کو
عمر قید کی سزا سنادی ہے، جبکہ عدالت نے2افراد کو بری کر دیا ہے۔
عدالت
نے12مارچ کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے حکومتی جماعت تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے کونسلر محمد عارف
اور اسد کاٹلنگ کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ صابر مایار اور اظہاراللہ کوبری کر دیا
ہے
مشال
خان مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات کے طالبعلم تھا،جس کوسال
2017 میں مشتعل ہجوم نے انتہائی تشدد کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔
مشال
خان پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ توہین مذہب کے مرتکب ہوالیکن اس بارے میں قائم
تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔


No comments