انڈونیشیا میں سیلاب جبکہ موزمبیق میں طوفان سےہلاکتیں
انڈونیشیا میں سیلاب جبکہ موزمبیق میں طوفان سےہلاکتیں
ایشیا کے جنوب مشرقی ملک انڈونیشیا میں سیلاب جبکہ افریقی
ملک موزمبین میں طوفان کے باعث بڑی تعداد
میں جانی نقصان ہوا ہے۔
انڈونیشیا
میں آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد
بڑھ کر تقریبا نوے ہو گئی ہے۔جبکہ درجنوں افراد کے لاپتہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں
مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری
جانب افریقی ملک موزمبیق میں آنے والے شدید سمندری طوفان کے نتیجے میں
ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے بھی زائد ہونے کا خدشہ ہے۔اس ملک کے صدر فیلیپ
نیُوسی نے ملک میں ’حقیقی انسانی تباہی‘ کی بات کی ہے۔
ایک
سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے متاثرہ علاقوں
میں بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ ’ایدائی‘ نامی اس سمندری طوفان سے
موزمبیق کے ہمسایہ ممالک زمبابوے اور ملاوی بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔



No comments