افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی فتح
افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی فتح
افغانستان کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخی کامیابی حاصل
کی ہے۔افغانستان نے بھارت کے شہر دہرہ دون میں آئرلینڈ کو 7وکٹوں سے شکست دے
کرٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے
آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دوسری اننگ میں افغانستان کو جیت کے
لیے 147رنز کا ہدف دیا ۔مطلوبہ ہدف افغانستان نے3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
واضح رہےٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے کے بعد یہ افغانستان کرکٹ
ٹیم کا دوسرا میچ ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کی
کرکٹ ٹیمیں بھی اپنے اپنے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں جبکہ آسٹریلیا
واحد ٹیم ہے جس نے اپنے پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کی۔اسی طرح ویسٹ انڈیز نے
اپنے چھٹے، زمبابوے نے گیارہویں اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے بارہویں ٹیسٹ میچ
میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔
بنگلہ
دیش کو 35 میچز کے بعد پہلی کامیابی زمبابوے کے خلاف ملی جبکہ دور حاضر کی بہترین
کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو اپنی پہلی جیت حاصل کرنے میں 45 ویں میچ تک انتظار کرنا
پڑا۔
دوسری
جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بذریعہ ٹویٹ افغانستان کرکٹ ٹیم کو
مبارکباد دی ہے۔
Congratulations to Afghanistan on their team's first ever win in test cricket. The Afghan cricketers have achieved amazing successes in such a short period of their exposure to international cricket.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
افغانستان کرکټ ټیم تہ پہ لومړي ځل ټسټ ګټلو مبارکي ورکوم. د افغانستان کرکټ لوبغاړو نړیوالې کرکټ کي دومره لږ وخت کې بریالیتوبونه ترلاسه کړي دي.— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں اسکی ٹیم کی پہلی جیت مبارک۔ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد تھوڑے ہی عرصے میں افغان کھلاڑیوں نے یہ زبردست کامیابی سمیٹی ہے۔— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
عمران خان نے ٹویٹر پر پہلے انگریزی پھر اردو اور پھر پشتو زبان
میں مبارکباد دی


No comments