تازہ ترین

صدرپاکستان عارف علوی رس ملائی لینے پہنچ گئے

صدرپاکستان عارف علوی رس ملائی لینے پہنچ گئے


صدرِپاکستان عارف علوی اسلام آباد کی ایک مٹھائی کی دکان میں ٹوپی اور ماسک پہن کر رس ملائی لینے پہنچ گئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اْن کے والد جمعہ کےروز بغیر رس ملائی لینے پہنچے تھے، جہاں انھیں عام شہری سمجھا گیا اور آس پاس کے لوگ پہچان نہ سکے۔



مقامی مٹھائی کی دکان کو اس بات کا علم ہونے بعداپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پر سی سی ٹی وی فوٹیج شیئرکر دی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ماسک میں چہرہ چھپائے ڈاکٹر عارف علوی رس ملائی کیلئے دکان میں داخل ہوتے ہیں اور لائن میں لگ جاتے ہیں۔  اس کے بعد وہ باری آنے پر آرڈر دیتے ہیں اور فاصلے پر کھڑے ہوجاتے ہیں۔

No comments