تازہ ترین

برفانی براعظم انٹارکٹیکا ہرا بھراہورہا ہے

برفانی براعظم انٹارکٹیکا ہرا بھراہورہا ہے




موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے برفانی براعظم انٹارکٹیکا سر سبز اور ہرا بھرا ہو رہا ہے۔برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی اوربرٹش انٹارٹک سروے کے ماہرین کی ایک ٹیم  کے مطابق انھوں نےیہ ڈیٹا سیٹلائیٹ اور وہاں جا کر اکٹھا کیا ہے۔




ماہرین کا کہنا ہے کہ وہاں موجود الجی کی وجہ سے ایسا نظر آ رہا ہے۔یوکرائن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ الجی کا اگنا ایک اچھی بات ہو سکتی ہےتاہم برف والے علاقوں کے لئے یہ اچھی بات نہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں ماحول گرم ہونے اور برف پگھلنے کا امکان بڑھ سکتا ہے۔




سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا عمل موسمیاتی تبدیلیوں میں کردار ادا کرتا ہے۔آسان الفاظ بات کی جائے تو یہ الجی جتنی حرارت جذب کرے گی، برف اتنی ہی تیزی سے پگھلے گی، اورجتنی زیادہ برف پگھلے گی، اتنی زیادہ ہی الجی پھیلنے لگے گی، جس سے زیادہ گرمی، زیادہ برف پگھلنے اور مزید الجی پھیلنے کا عمل بڑھتا چلا جائے گا۔

No comments