تازہ ترین

اتوار سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش متوقع، محکمہ موسمیات

اتوار سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش متوقع، محکمہ موسمیات

Photo by Florian Olivo
اتوار یعنی 3مئی کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم خشک اورگرم رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخواہ،اسلام آباد، بالائی ووسطی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق اتوار سے بدھ تک ملک کے بیشتر علاقوں، پنجاب، خیبر پختونخوا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں  گرد آلود ہواؤں کے ساتھ تیز اور طوفانی بارش ہوسکتی ہے جبکہ بعض علاقوں میں اولے بھی گرسکتے ہیں۔

No comments