تاریخ میں پہلی بار ہندو نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ منتخب
تاریخ میں پہلی بار ہندو نوجوان پاک فضائیہ میں پائلٹ منتخب
پاکستان
کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو نوجوان کو پاکستان ایئر فورس میں بطورجی ڈی پائلٹ منتخب
کرلیا گیا ہے۔راہول دیو کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع تھر پارکر سے ہے۔پاکستان کے نئے جی
ڈی پائلٹ کی خوشگوار تصویر بھی ساشل میڈیا پر گردش کر رہی ہےجس میں راہول دیو سے نیک
خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح
رہے کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ہندو برادری
ضلع تھرپارکر میں آباد ہے۔ پسماندہ ضلع ہونے کی وجہ سے تھرپارکر سے ایک نوجوان کا پاک فضائیہ میں بطورجی ڈی پائلٹ
انتخاب بہت بڑی کامیابی ہے۔


No comments