تازہ ترین

"بلیک لائیوز میٹر" تحریک کی یورپی پارلیمنٹ نے بھی حمایت کر دی

"بلیک لائیوز میٹر" تحریک کی یورپی پارلیمنٹ نے بھی حمایت کر دی


یورپی پارلیمنٹ نے سیاہ فام افراد کے حقوق کے لئے چل رہی تحریک "بلیک لائیوز میٹر" کی حمایت کر دی ہے۔ دنیا بھرمیں جاری اس تحریک کے حق میں یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے قرارداد منظورکی۔

قرارداد میں یورپی سیاستدانوں نے یورپی یونین سے نسلی تعصب کا سختی سے مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افریقی نژادامریکی شہری جارج فلوئیڈ کی موت کے بعد نسلی امتیازکے خلاف تحریک میں شدت آ گئی تھی۔

No comments