کووڈ19 کی نئی لہر میں تیزی آ رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
کووڈ19 کی نئی لہر میں تیزی آ رہی ہے، ڈبلیو ایچ او
ورلڈہیلتھ آرگینائزیشن یعنی ڈبلیو ایچ او نے ایک بار پھر خبردار
کیا ہے کہ کووڈ19کی نئی لہر میں تیزی آرہی ہے۔جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر
جنرل ٹیڈروس ایڈہنوم گیبریاس کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو
میں دوبارہ تیزی آ رہی ہے۔
یہ خبربھی پڑھیں:کورونا وائرس کے ختم ہونے تک احتیاط کریں،ڈبلیو ایچ او
ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ کووڈ19 کے نئے کیسز شمالی، وسطی اور جنوبی
امریکہ،جنوبی ایشیا اورمشرق وسطی کے ممالک میں سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی
ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھویں اور حفظان صحت کے
دیگر اقدامات پر بھی سختی سے عمل درآمد جاری رکھیں۔یاد رہے کہ عالمی ادارے کو ایک دن کے دوران ڈیڑھ لاکھ نئے
کیسز کی اطلاع ملی ہے۔


No comments