تازہ ترین

سورج گرہن اتوار 21جون کو دیکھا جا سکے گا،آنکھوں کیلئے خطرناک قرار

سورج گرہن اتوار 21جون کو دیکھا جا سکے گا،آنکھوں کیلئے خطرناک قرار




پاکستان میں سورج گرہن21جون بروزاتوارہوگاجبکہ سورج گرہن کراچی میں 100 فیصد دیکھا جاسکے گا۔سورج گرہن کے باعث کل دن11 بج کر 25 منٹ پررات کا منظر پیش کرے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں سورج گرہن دن 9 بج کر45 منٹ پر شروع ہوگا اوردوپہر 1بجکر 10 منٹ پر ختم ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں 90 فیصدسورج گرہن ہوگا جبکہ سورج گرہن کا یہ نظارہ کراچی میں 100 فیصددیکھا جاسکے گا۔ سورج گرہن آسٹریلیا سےیورپ کے علاوہ وسطی ایشیاء اور تمام ایشیائی ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین امراض چشم کے مطابق 21 جون کو ہونے والے سورج گرہن کو انسانی آنکھوں کے لئے انتہائی  خطرناک ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعائیں نکلیں گی جو انسانی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کے لئے ختم کرسکتی ہیں۔

ماہرین امراض چشم  کے مطابق شہری سورج گرہن کے دوران گھروں میں رہیں، سورج کی شعائیں ریٹینا پر کالا دھبا ڈال سکتی ہیں جبکہ سورج کو براہ راست دیکھنے والوں کی بینائی ہمیشہ کے لئے ختم بھی ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ چاندکے زمین اورسورج کے درمیان آ جانے سے سورج گرہن کا عمل ہوتا ہے۔

No comments