تازہ ترین

اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر قید بھی ہو سکتی ہے۔


اسلام آباد میں ماسک نہ پہننے پر قید بھی ہو سکتی ہے۔






وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام عوامی جگہوں پر ماسک پہننا لازم قرار دے دیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہری ماسک کا استعمال کریں تاہم جو کوئی بھی ماسک نہیں پہنے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی کیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آبا د میں مارکیٹس،عوامی مقامات، مساجد،پبلک ٹرانسپورٹ،لاری اڈوں،گلیوں،سڑکوں، دفاتر میں چیکنگ ہوگی۔ مجسٹریٹ 3 ہزار روپے تک جرمانہ کر سکیں گے اور دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت جیل بھی بھیجا جا سکتاہے۔

حمزہ شفقات نےمزید کہنا تھا کہ شروع میں کوشش کی جائے گی کہ سخت کارروائی کی بجائے عوام کو آگاہ کریں۔

No comments