تازہ ترین

طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے لویہ جرگہ جاری


طالبان قیدیوں کی رہائی کےلئےلویہ جرگہ جاری






افغانستان کی روایتی کونسل کے عمائدین کی جانب سے لویہ جرگہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔جس کا مقصد افغانستان میں قید 400 طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے مطابق لویہ جرگہ آج طالبان قیدیوں کی رہائی اوراس سے متعلق دیگرمعاملات بارے فیصلہ کر لے گا۔


واضع رہے کہ رواں برس فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان ہوئے ایک امن معاہدے کے تحت افغانستان میں قید تمام طالبان قیدیوں کو رہا کیا جانا ہے۔ دوسری جانب طالبان نے اس جرگے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

No comments