تازہ ترین

یورپ میں کوروناوائرس کی دوسری لہر


یورپ میں کوروناوائرس کی دوسری لہر






یورپی یونین کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کےمتاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اس وباء کی دوسری لہر شروع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فرانس میں گزشتہ روز1500سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز جرمنی متاثرین کی تعداد 1 ہزار تک رہی  جس کے بعد جرمنی میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا ہے۔


بیلجئم کے صوبے اینٹورپ میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔یورپ بھر کےایئر پورٹس پر مفت ٹیسٹ بھی نہ کروانے والے مسافروں کو 25 ہزار یورو تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پراب تک  26 یورپی ممالک میں سے 3 ملکوں میں محدود لاک ڈاؤن بحال کیا جا چکا ہے۔

No comments