سونا یعنی گولڈ مزید مہنگا ہوگیا
سونا یعنی گولڈ مزید مہنگا ہوگیا
پاکستان کی مارکیٹوں میں 27 جولائی یعنی پیر کے روز 24
قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 100 کا اضافہ ہوا ہے۔اس اضافےکے بعد ملک
میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر ایک لاکھ
23 ہزار 800 روپے ہوگئی ۔ دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپےکے اضافےکے بعدایک
لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہوگئی ہے۔
مقامی مارکیٹوں میں گولڈ مہنگا ہونےکی وجہ عالمی مارکیٹ میں
سونے کی قیمت میں اضافہ ہے۔ عالمی مارکیٹ
میں سونےکی قیمت مزید 46 ڈالر اضافے سے 1942 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے جوکہ ستمبر
2011 کے بعد تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے۔ یاد رہے کہ ستمبر سنہ2011 میں سونےکی
قیمت 1ہزار 925 ڈالر فی اونس تک پہنچی تھی۔
دوسری جانب ماہرین اور معروف جریدے سونے کی قیمت میں مزید
اضافے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔


No comments