تازہ ترین

چینی شہر چینگڈو میں امریکی قونصلیٹ بند


چینی شہر چینگڈو میں امریکی قونصلیٹ بند





چين کے شہر چینگڈو ميں امريکی قونصلیٹ بندکردیا گیا ہے۔گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کے سٹاف کو عمارت سے نکلتےدکھایا گیا جس کے بعد عمارت پر نصب امریکی پرچم بھی اتار دیا گیاتھا، جس کے بعد چینی حکام کی جانب سے قونصل کانے میں داخل ہو کر عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا گیا ہے۔


امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ 35 سال تک اس سفارت خانے کا  امریکہ اور چین کے تعلقات کے درمیان مرکزی کردار رہا ہے۔واضع رہے کہ چین کی جانب سے امریکی قونصلیٹ کو 72 گھنٹوں میں خالی کرنے کی مہلت دی گئی تھی جبکہ یہ اقدام امریکہ کی طرف سے امریکی شہر ہیوسٹن میں چینی سفارت خانہ بند کرنے کے جواب میں اٹھایا گیا تھا۔


No comments