تازہ ترین

امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے والے ہیکرز کا تعلق امریکہ سے بھی ہو سکتا ہے، پوتن

امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے والے ہیکرز کا تعلق امریکہ سے بھی ہو سکتا ہے، پوتن



روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کو متاثر کرنے والے ہیکرز کا تعلق امریکہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے امریکی خفیہ اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں روس پر الزام عائد کرنے پر تنقید کی۔

 امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ساتھ انٹر ویو میں صدر پوتن نے کہا کہ ہیکرز کہیں سے بھی ہو سکتے ہیں۔ روسی صدر کا یہ انٹرویو آج نشر کیا جائے گا۔



امریکی صدراتی انتخابات میں شریک ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم میں شریک افراد کی ای میلز لیک کر دی گئی تھیں۔ امریکی حکام الزام عائد کرتے ہیں کہ ہیکرز نے یہ کارروائی روسی حکام کی ہدایت پر کی تھی۔

No comments