تازہ ترین

سینٹ اور قومی اسمبلی سے سلامتی کونسل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل منظور

سینٹ اور قومی اسمبلی سے سلامتی کونسل  اور انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل منظور





فنانشل ایکشن ٹاسک فورس یعنی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سےنکلنے کےلئے پاکستان میں سینٹ اور قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ترمیمی بل اور انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لئے ہیں۔


چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت منعقد ہوئے سینٹ کے اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر سینٹر بابر اعوان نے  انسداد دہشتگردی ایکٹ اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایکٹ 2020 میں ترامیم کے بل پیش کئے جو کہ منظور کر لئے گئے۔جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بلوں کی مخالف  کی ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے یہ موقف تھا کہ  اقوام متحدہ کی قراردادوں پر من وعن عمل کرنا درست نہیں، ہم آنکھیں بند کر کےکوئی بھی بات تسلیم نہیں کر سکتے۔


سینٹ کے بعد سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت  قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی یہ دونوں بلز کثرت رائے سے منظور کر لئے گئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی جمیعت علمائے اسلام (ف ) کی جانب سےبلوں کی مخالفت کی گئی، جبکہ اپوزیشن کےدیگر اراکین بھی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور بات کرنے کا موقع دینے پر اصرار کرنے لگے، تاہم اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس 7 اگست کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔

No comments