تازہ ترین

شمالی کوریا میں سیلاب


شمالی کوریا میں سیلاب



شمالی کوریا میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کےبعد ملک کے رہنما کم جونگ اُن نےسیلاب سے  متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے سی این اے کے مطابق کم جونگ اُن نے ملکی حکام اور متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ متاثرہ افراد کے لئے خوراک اور پناہ گاہوں کا انتظام کریں۔




 یاد رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں شمالی کوریا میں ہوئی شدید بارشوں سے فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔جس کے بعد حکام متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی میں مصروف ہیں۔

No comments