کراچی میں ہیٹ ویو کے اثرات ، درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ گیا
کراچی میں ہیٹ ویو کے اثرات ، درجہ حرارت 40ڈگری تک پہنچ گیا
سندھ کے شہر کراچی اور گردونواح کے علاقوں کو خشک اور گرم میدانی ہواؤں نے اپنی
لپیٹ میں لے لیا ہے۔آج یعنی30اپریل کی دوپہر 2بجے تک کراچی کا درجہ حرات 40ڈگری
سینٹی گریڈ تک پہنچنے سے شہرمیں ہیٹ ویو کے اثرات محسوس ہونے لگے ہیں۔واضح رہے کہ
محکمہ موسمیات نے یکم مئی سے 3مئی تک کراچی میں ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی ہے۔
ماہرین
اور ڈاکٹروں کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلا جائے،
دھوپ میں نکلنے کی صورت میں شہری چھتری کا استعمال کریں،جسم میں نمکیات کی کمی کو
پورا کرنے کے لیے پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے گھر آ کر فوری طور پر سر
پر پانی ڈالنے سے گریز کریں۔سر یا جسم کے دیگر حصوں پر گیلا کپڑا لپیٹنے سے بھی
گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔
دوسری
جانب اندرون سندھ بھی گرمی کا راج ہے ۔آج
جیکب آباد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت46،جبکہ شہید بینظیر آباد، روہڑی،
سکھر اور چھور کا درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔


No comments