پی آئی اے کا برطانیہ کے لئے پروازوں کی جزوی بحالی کا فیصلہ
پی آئی اے کا برطانیہ کے لئے پروازوں کی جزوی بحالی کا فیصلہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے برطانیہ
کے لئے پروازوں کی جزوی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد قومی ایئر لائن کے
مسافر متبادل ذریعے سےبراہ راست پاکستان سے لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے درمیان
سفر کر سکیں گے۔
اطلاعات کے مطابقپی آئی اےکی جانب سے 14 اگست سے برطانیہ
کےلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم ترجمان پی آئی اے کےمطابق برطانیہ
کے لئے پروازوں کے اوقات کار سےمتعلق اعلان عید کے فورا بعد کر دیا جائے گا۔
دوسری جانب برٹش ایئرویز نے بھی لندن سےپاکستان کےلئے
پروازوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی ایئر لاین کی جانب سےپابندی کے
خاتمے کے بعد برٹش ایئرویز اسلام آباد اور
لندن کےدرمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائےگی، تاہم مسافروں کےلئے ایس او پیز پر
عمل کرنا لازمی ہوگا۔
یاد رہےکہ پاکستان میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کےمعاملے کے
بعد امریکا اور برطانیہ سمیت یورپی یونین
کی جانب سے پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاکستان حکومت کی جانب سےمتعدد
پائلٹس کو جعلی لائسنس پر معطل کیا جا چکا ہےجبکہ فہرست میں موجود کئی پائلٹس کے
خلاف تحقیقات جاری ہیں۔


No comments