لیفٹیننٹ (ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
لیفٹیننٹ
(ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر
وزیراعظم
عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹادیا
گیااور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو معاون خصوصی اطلاعات مقرر
کردیا گیا ہے۔
عاصم
سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے
پر کام کررہے ہیں۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹننٹ جنرل (ر)
عاصم سلیم باجوہ کواعزازی حیثیت میں معاون خصوصی تعینات کیاگیا ہے۔
اس
کے علاوہ سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر
کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی
میڈیا کے مطابق قائد ایوان سینیٹ شبلی فراز آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، صدر مملکت
عارف علوی ان سے وفاقی وزیر کا حلف لیں گے، تقریب ایوان صدر میں ہوگی جس میں وفاقی
وزرا، اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، حلف
اٹھانے کے بعد کابینہ ڈویژن باضابطہ نوٹیفکیشنن جاری کرے گا۔




Good 👍
ReplyDeleteآپ کا اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنے کا شکریہ۔
DeleteOhh interesting
ReplyDeleteآپ کا اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنے کا شکریہ۔
Delete