سرکاری ملازمین کے لئے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنانے کا پراجیکٹ
سرکاری ملازمین کے لئے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنانے کا پراجیکٹ
پاکستان
میں سرکاری ملازمین سرکاری ملازمین کے لئے
واٹس ایپ طرز کی ایپلی کیشن بنانے کا پراجیکٹ منظور کر لیا گیا ہے اور اگلے چند ہفتوں
میں اس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کر دیا جائے گا۔
قومی
ابلاغی ادارے سے لی گئی معلومات کےمطابق یہ منصوبہ سرکاری افسران کے ٹیلی فون اور واٹس ایپ پیغامات
ہیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے سرکاری محکموں
میں کام کرنے والے افسران محفوظ کمیونی کیشن کر سکیں گے ۔
اس
نئی ایپلی کیشن کے ذریعے رابطوں اور سرکاری دستاویزات کو محفوظ بنایا جائے گا کیونکہ
واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری ڈیٹا ایک دوسرے سے شیئر کرنا غیر محفوظ ہے۔ نئی ایپ میں واٹس
ایپ سے بھی زیادہ فیچرز ہونگے۔ قومی میڈیا کے ذرائع کے مطابق اگلے تین ہفتوں میں اس
نئی ایپ کی آزمائش شروع ہوجائے گی جبکہ تین ماہ میں یہ عام سرکاری استعمال کے لئے دستیاب
ہوگی۔
وزارت
آئی ٹی کے مطابق عام پاکستانیوں اور سرکاری ملازمین کے لئے واٹس ایپ ایپلی کیشن بھی
کام کرتی رہے گی۔


No comments