تازہ ترین

دس جولائی کا مختصر جائزہ

دس جولائی کا پاکستان، مختصر جائزہ




خیبرپختونخوا میں پولیس کے لئے آن لائن کلاسز کا آغاز





صوبہ خبیرپختونخوا میں پولیس کے لئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے کیا جوکہ کوڈ 19 کے دوران پولیس کی باقائدہ ٹریننگ شروع کرنے میں صوبہ خیبرپختونخوا پولیس کی پہل ہے۔ اطلاعات کےمطابق خاصہ دار فورس اور لیویز کی تربیت بھی یکم اگست سے شروع کر دی جائے گی۔ ادھر ٹیلی کمیونیکیشن یونٹ اور سپیشل برانچ کے تکنیکی عملے کی بھی جدید ٹیکنالوجی اور آلات پر ٹریننگ شروع کی گئی ہے۔


کورونا وائرس کے دوران عمران خان کی نااہلی سامنے آچکی ہے، آصف زرداری




پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہےکہ کورونا وائرس کے دوران انکی ناہلی کھل کر سامنے آچکی ہے۔ آصف علی زرداری نے یہ بات بلاول ہاوس میں جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانہ فضل الرحمن سے ملاقات کے دوران کہی۔

قومی میڈیا کےمطابق ڈیرھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مولانہ فضل الرحمن نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ آصف علی زرداری کا مولانا فضل الرحمن سے گفتگو کے دوران مزید کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ سےمتعلق کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان حکومت چلانے کے اہل نہیں ہیں۔


نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے لئے 30 ارب روپے سبسڈی کا اعلان





پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کے لئے 30 ارب روپے سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے ایک لاکھ گھروں میں سے ہر گھر کو 3 لاکھ روپے سبسڈی ملے گی جبکہ 5 مرلےکے گھر کے لئے قرضے پر 5 فیصد جبکہ 10 مرلےکے گھر کی تعمیر کے لئے قرضے پر صرف 7 فیصد سود دینا ہوگا۔


گلوبل پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ، پاکستانی پاسپورٹ کی 5 درجے بہتری





گلوبل پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ 2020 میں پاکستانی پاسپورٹ میں 5 درجے بہتری آئی ہے۔ یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برئے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے بذریعہ ٹوئٹ بتائی۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج دینا کی تیسری بڑی مارکیٹ بن گئی ہے، آج کاروباری حجم 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ شہباز گل نے ٹوئٹ میں وزیراعظم کا40 دن میں بننے والے250 بیڈز جدید آیسولیشن اینڈ انفیکشنز ٹریٹمنٹ سینٹرکے افتتاح سے متعلق بھی بتایا۔





حکومت کا ٹڈی دل سےمتاثرہ کسانوں کو پیکج کے ذریعے معاوضہ دینےکا فیصلہ




حکومت کی جانب سے ٹڈی دل سےمتاثرہ کسانوں کو پیکج کے ذریعےمعاوضہ دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ وزیراعظم کے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سنٹر کے دورے کے میں منعقدہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ جبکہ اس دورے کے دوران آرمی چیف، وفاقی وزراء اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اجلاس میں پنجاب سندھ اور خیبرپختونخوا کے وزائے اعلٰی اور چیف سیکریڑی بلوچستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کوڈ 19 کے ساتھ ٹڈی دل بھی پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے اور حکومت غذائی تحفظ کی خاطر ٹڈی دل پر قابو پانےکی ہر ممکن کوشش کرے گی۔


پنجاب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان





پنجاب حکومت کی جانب سے عید الاضحی کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، قومی میڈیا کےمطابق عید کےموقع پر پنجاب میں صرف ایک دن یعنی جمعہ کی سرکاری چھٹی دی گئی ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ویسے ہی دفاتر بند رہیں گے۔

اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹیاں دی گئی تھیں جبکہ عید کے بعد سوموار سے سرکاری ادارے معمول کےمطابق کھل جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے عید قربان سادگی سے منانے کی اپیل بھی کئی گئی تھی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر لا پرواہی برتی گئی تو وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔


آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کی بحالی کا امکان ہے




بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کی جانب سے ملکوں کے پالیسی اقدامات کے عنوان پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، اس رپورٹ میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت میں بحالی کا امکان ہے۔

رپورٹ میں وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 24 مارچ کو 12 سو ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا جس پر اب عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ اندرون ملک پروازوں ، ٹرین کی خدمات اور بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سےاندرون ملک اور بیرون ملک نقل و حرکت پر عائد پابندیاں بھی ہٹا دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اہم اقدامات کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے۔


انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپانسر مل گیا




انگلینڈ کے خلاف سیریز کےلئے بغیر سپانسر لوگو کے ٹریننگ کر رہی پاکستان کرکٹ ٹیم کو آخر کار سپانسر مل گیا ہے۔ اس حوالے سے قومی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپانسر کی یہ ڈیل سابقہ معاہدے سے بہت کم رقم پر فائنل ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حال ہی میں ختم ہوئے معاہدوں میں ایک مشروب ساز ادارے سے 7.5 ملین ڈالر میں تین سالہ معاہدہ تھا، جبکہ دیگر چھوٹے چھوٹے سپانسر ملا کر مجموعی رقم ایک ارب 80 کروڑ روپے بنتی تھی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار ٹینڈر میں ریزرو پرائس ایک ارب روپے رکھی گئی تھی مگر حیران کن طور پر اس میں بھی زیادہ دلچسپی سامنے نہیں آئی تھی۔ قومی میڈیا کے ایک ادارے کی رپورٹ کےمطابق ماضی میں جو کمپنی حقوق لے کر آگے فروخت کرتی رہی صرف وہی بڈنگ میں شامل ہوئی، اس نے بھی سابقہ معاہدے کی 33 فیصد رقم کی ہی پیشکش کردی، بورڈ نے اس پر براہ راست سابقہ اسپانسرسے رابطے کا فیصلہ کیا مگر معاملات مذکورہ کمپنی نے ہی طے کیے، ذرائع کے مطابق ایک سال کی20 کروڑ روپے سے بھی کم رقم ملنے کا امکان ہے۔


No comments