تازہ ترین

معروف بھارتی میوزک ڈائریکٹر واجد خان انتقال کر گئے


معروف بھارتی میوزک ڈائریکٹر واجد خان انتقال کر گئے




بھارت کے معروف میوزک ڈائریکٹرو موسیقار واجد خان کا انتقال ہوگیا ہے۔ واجد خان 42برس کے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واجد علی خان طویل عرصہ گردے کے مرض میں مبتلا رہے اور طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے وہ پچھلے 4 دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے اور انہوں نے حال ہی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے گانے "بھائی بھائی" کو بھی کمپوزکیا تھا۔

No comments