ہر مہینے 10ہزار بچے بھوک سے مررہے ہیں،اقوام متحدہ
ہر مہینے 10ہزار بچے بھوک سے مررہے ہیں،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر ماہ 10 ہزار کے قریب بچے
بھوک سے مر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دنیا میں کوروناوائرس سے پھیلے بحران کی وجہ سے
خوارک کی ترسیل متاثر ہوئی ہے جس کے باعث یہ اموات ہو رہی ہیں، اگر یہی حالات رہے
تو ایک سال میں مجموعی تعداد 1لاکھ20 ہزار تک جا سکتی ہے۔
رپورٹ
میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خوراک نہ ملنے سے ماہانہ ساڑھے5 لاکھ سے بھی زیادہ بچوں کی جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی ہے جو
مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اقوام متحدہ نے تنبیہ کی ہے کہ اگرخوراک کے
اس بحران پر قابو نہ پایا گیا تواس سے پوری
ایک نسل تباہ ہو سکتی ہے۔


No comments