تازہ ترین

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کرپشن ثابت


ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کرپشن ثابت





ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کی ہائی کورٹ کے جج محمد نزلان محمد غزالی  نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق  کو کرپشن کے ایک مقدمے میں سزا سنا دی ہے۔نجیب رزاق کو 5 مختلف مقدمات میں کرپشن کے 42 الزامات کا سامنا ہے۔سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کی اور سرکاری خزانے سے اربوں ڈالر کی خرد برد کی ہے، نجیب رزاق نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مشیروں نے انھیں گمراہ کیا ہے۔

واضع رہے کہ نجیب رزاق کی 2 سال پہلے ون ایم ڈی بی نامی حکومتی کمپنی میں میگا کرپشن سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نجیب رزاق نے انوسٹمنٹ فنڈ ون ایم ڈی بی میں 42 ملین رنگیٹ یا 10 ملین ڈالر اپنے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کئے تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی عام انتخابات میں اپنے سابق اتحادی مہاتیر محمد کے ہاتھوں شکست کی ایک بڑی وجہ یہی ون ایم ڈی بی میں بدعنوانی کے الزامات بنے ہیں۔

No comments