تازہ ترین

عوامی ازخود نوٹس کا آج دوسرا روز

عوامی ازخود نوٹس کا آج دوسرا روز


 رمضان المبارک میں پھلوں کی بڑھتی قیمتوںخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے شروع کئے گئے عوامی از خود نوٹس یعنی پھل خریدنے کے بائیکاٹ کا آج دوسراروزہے۔تین روزہ اس مہم کے پہلے روز شہریوں کی جانب سے گراں فروشی کے خلاف تحریک کا ساتھ بھی نظر آیا،اور پھلوں میں فروخت کی خبریں گردش کرتی رہیں۔



اگر ملک کے بڑے شہروں کی بات کریں تو کراچی میں پھلوں کے مرکزی بازار صدرمیں پھل فروش 20فیصد تک کمی کے ساتھ پھلوں کی فروخت پر راضی رہے۔لاہور کے بادامی باغ میں پھلوں کی فروخت معمول کے مطابق ہوئی لیکن اکثر جگہوں پر فروٹ سیلرز کو خسارے کا سامنا بھی رہا۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی پھلوں کی فروخت معمول سے کافی کم رہی 



ایگری کلچرمارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین آصف احمد نے بھی جمعہ کے روز پھلوں کی فروخت میں 10سے 15 تک کمی کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب سبزی منڈی کے چند تاجروں کا کہنا تھا کہ منڈی میںپھلوں کی آمد اور فروخت میں کوئی کمی واقعہ نہیں ہوئی ،پھل بائیکاٹ مہم کے پیش نظر محدود خریداری کی گئی تھی،جس کا اثر قیمتوں پر بھی مرتب ہوا ہے 

No comments