شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیاں
شمالی کوریا پر اقوام متحدہ کی پابندیاں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف ٹارگٹڈپابندیوں میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔
یہ پابندیاںشمالی کوریاکی جانب سے رواں سال کیے جانے والے مختلف میزائل تجربات کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔جس سے 4 یونٹ اور 14حکام ان پابندیوں کی زدمیں آئیں گے اور ان کے انٹرنیشنل سفر پر پابندی عائد ہو گی۔
برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) کے مطابق ان 14 افراد میں شمالی کوریا کے بیرونی ممالک میں جاسوسی کے سربراہ چو ال یو بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ اس فہرست میں شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے سینیئر اہلکار اور پیانگ یانگ کے عسکری پروگرام کو فنڈ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ اور چین کے درمیان ہفتوں کی بات چیت کے بعد اتفاقِ رائے سے ان پابندیوں کی حمایت کی ہے۔




No comments