گٹارسٹ سنگر کمپوزر عامر ذکی کا انتقال ہوگیا
گٹارسٹ سنگر کمپوزر عامر ذکی کا انتقال ہوگیا
وائٹل سائن میں جنید جمشید کے ساتھ مشہور گٹارسٹ ،سنگر ،کمپوزر عامر زکی طویل علالت کے باعث49برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔محترم عامر زکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عامر طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے،اور اسی بیماری میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث 2جون جمعہ کے روز جانبر نہیں ہوسکے۔
عامر ذکی 8 اپریل 1968 کو سعودی عرب میں پیدا ہوئے۔ انہیں بچپن سے ہی موسیقی سے لگاوتھا اور یہی وجہ تھی کہ اس وقت کے مایہ ناز پاپ سنگر عالمگیر نے انہیں اپنے ساتھ شامل کیا۔
نوے کی دہائی میں عامر ذکی نے وائٹل سائنز کے ساتھ بھی کام کیا لیکن البم ’ہم تم‘ کی ریلیز سے پہلے ہی انہیں اختلافات کی وجہ سے بینڈ سے فارغ کردیا گیا۔تین سال قبل وہ کوک سٹوڈیو کا حصہ بھی بنے تھے لیکن صرف ایک سیزن کے بعد انہوں نے اس سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی۔
بہت کم لوگوں کو اس بات کا پتہ ہے کہ عامر ذکی اپنے گٹار خود تخلیق کیا کرتے تھے۔اپنے آخری دنوں میں وہ بیمار رہنے لگے تھے، پاکستان میں موسیقی کے شعبے میں اتار چڑھاو کی وجہ سے بھی وہ کافی دلبرداشتہ تھے اور نوجوانوں کو گٹار سکھا کر اپنا گزر بسر کرتے تھے




No comments