تازہ ترین

پاناما جے آئی ٹی کو قطری شہزادے کا خط موصول

پاناما جے آئی ٹی کو قطری شہزادے کا خط موصول



قطری شہزادے شیخ حمد بن جا سم بن جابر الثانی نے آج پاناما کیس سے متعلق  تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو خط جمع کرایا ہے،جو پاکستان کی وزارت خارجہ کے ذریعے جے آئی ٹی کو بھجوایا گیا ہے۔

شیخ حمد بن جا سم کی جانب سے بھجوائے گئے سربمہر لفافے میں فراہم کرادہ معلومات کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں ، تاہم ممکنہ طور پرا س خط میں قطری شہزادے نے شریف فیملی کی طرف سے منی ٹریل سے متعلق تفصیلی معلومات ار سال کی ہیں۔

دوسری جانب پاناما کیس میں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان آج قطری شہزادے کے جواب کا جائزہ لیں گے۔

یاد رہے کہ ا س سے قبل بھی پاناما کی س کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کوشیخ حمد بن جا سم کا ایک خط ملا تھا ،ج س میں انہوں نے اپنے اور نواز شریف کے والد کے درمیان طویل عرصے سے کاروباری تعلقات کے بارے میں بتایا تھا

No comments