تازہ ترین

آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد کشمیری نوجوان مایوس، رپورٹ

آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد کشمیری نوجوان مایوس،رپورٹ


انسانی حقوق کی تنظیم "فورم فارہیومن رائٹس ان جے اینڈ کے" کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک سال سے جاری لاک ڈاون کی وجہ سے کشمیری عوام کی فلاح وبہود شدید متاثر ہوئی ہے۔ تنظیم کے مطابق آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعدکشمیری نوجوان مایوس ہوئے ہیں جبکہ عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہوئی ہے۔

"جموں و کشمیر:انسانی حقوق پر لاک ڈاون کے اثرات ، اگست2019تا جولائی 2020"کے عنوان سے جاری کی گئی اس رپورٹ میں بھارتی حکومت کے اقدامات پرشدید نکتہ چینی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابقہ ریاست کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے نے عوام اور بالخصوص نوجوانوں کو بری طرح مایوس کیا ہے۔

رپورٹ پڑھیں:


No comments