تازہ ترین

آج ماحولیات کا عالمی دن ہے

آج ماحولیات کا عالمی دن ہے




آج ماحولیات کا عالمی دن ہے، یہ دن ہرسال 5جون کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1974 سے منایا جارہا ہے ۔ رواں سال اس دن کا موضوع ”لوگوں کو فطرت کی طرف راغب کرنا“ رکھا گیاہے۔

واضح رہے اس دن کو منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والےان مسائل اورمشکلات کا جائزہ لینا ہے جس کی وجہ سے عالمی حدت میں روز بروزخطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مہلک وبائی امراض سامنے آرہے ہیں۔



 پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی اورموسمیاتی تبدیلیوں سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے باعث قطب شمالی و جنوبی میں موجود متعدد گلیشیئرتیزی پگھل رہے ہیں جس سے سمندری طوفان کے شدید خطرات لاحق ہیں،جبکہ گرین ہاو س گیسز سے ماحول کو مسلسل پہنچنے والے نقصانات کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زلزلے، طوفان اور دیگر قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے۔




 پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی میں تیزی سے اضافے کی ایک بڑی وجہ جنگلات کی مسلسل کٹائی بھی ہے۔

No comments