حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کر دیا
حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کر دیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کر دیا
ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات
فردوس عاشق اعوان نے30اپریل کو میڈیا بریفنگ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی
قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں
اوگراکی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر غور کے بعد
معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے،اور اس پر بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح
رہےکہ اوگرا نے یکم مئی سے پیٹرول 14 روپے 37 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4
روپے 89 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 7 روپے 46 پیسے اور
لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 40 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔


No comments