لندن حملہ،بارہ افراد گرفتار
لندن حملہ،بارہ افراد گرفتار
لندن حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں برطانوی پولیس نے گزشتہ روزبارہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یہ گرفتاریاں لندن کے مشرقی علاقے سے کی گئیں ہیں۔
برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کے قوانین کو مزید سخت بنایا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی اور برطانوی قوم کی طرف سے لندن پولیس کی بروقت کارروائی پر اسے خراج تحسین بھی پیش کیا۔
یادرہے کہ ہفتے کی شب تین حملہ آوروں کی کارروائی میں سات افراد ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت اڑتالیس زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ زخمیوں میں جرمن، فرانسیسی اور ہسپانوی باشندے بھی شامل ہیں۔بائیس زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔



It's called talent.
ReplyDeleteReally Nice..
We are resuming Time and Space soon. You will see more updates here.
ReplyDeleteThanks so much for your feedback.
Regards
Time and Space PK