پاک ،بھارت کرکٹ ٹیموں کاایک چھوٹا سا موازنہ
پاک ،بھارت کرکٹ ٹیموں کاایک چھوٹا سا موازنہ
آئی سی سی کے بڑے ایونٹ چیمپیئنز ٹرافی میں اتوار کے روز پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہونے جا رہا ہے،گو کہ کرکٹ ماہرین کے ہر حلقے میں اس میچ کےلئے بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے،اور اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ بھارتی ٹیم دباو ¿ پر زیادہ بہتر طریقے سے قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے ،
لیکن کرکٹ بائے چانس کھیل ہے،اور راویتی حریفوں کے میچ میں کون جیتے گا ،اس سے متعلق کوئی بھی قبل از وقت اٹل فیصلہ نہیں دے سکتا۔2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں 4جو ن کو ہونے والے میچ سے قبل پاکستان اور بھارت تین مرتبہ مدمقابل آئے،جن میں 2بار گرین شرٹ کامیاب رہی۔ون ڈے کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستان 127 میں سے72میچز جیت کر آگے ہے جبکہ بھارت نے 51 میچز میں کامیابی حاصل ہے۔
جہاں پاکستان اپنے باولرز کی بدولت بھارتی بلے بازوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے گا وہی بھارتی ٹیم کو پاکستان کی کمزور بیٹنگ لائن کی بدولت برتری مل سکتی ہے
اسی طرح اوپنرز کا کسی بھی ٹیم میں کلیدی کردار ہوتا ہے ، بھارت کے ابتدائی بلے بازوں میں شیکر دھون کی76میچز میں 9سینچریز کی بدولت 42کی اوسط ہے،جبکہ اجنکیارہانے کی 73میچز میں2سینکڑوں کی بدولت 32 کی ایوریج ہے۔اسی طرح پاکستان کے اوپنرز میںاحمد شہزاد کی 78میچز میں 6سینچریوں کے ساتھ33کی اوسط ہے،اور اظہر علی کی 45میچز میں38کی ایوریج ہے جبکہ انکی سینچریاں صرف 3ہیں



No comments