پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی صورتحال
پاکستان
اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی صورتحال
پاکستان
اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساؤتھمپٹن
میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 236 رنز
بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔
دوسرا
ٹیسٹ میچ بارش کی وجہ سے خاصہ متاثر ہوا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے دن کا کھیل بھی بارش کی وجہ سے متاثر
ہوا اور اس روز صرف 44 اعشاریہ 4 اوور کئے
جا سکتے تھے جبکہ پہلے دن کے اختتام تک پاکستان
کی آدھی ٹیم 126 رنز پر آؤٹ ہو چکی تھی۔
دوسرے
روز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ناقابل شکست اننگ اور نصف سینچری نے پاکستان کی ٹیم کو مکمل تباہی سے پچالیا اور
دوسرے روز کے اختتام تک قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ میچ
کے تیسرے دن ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی اور میچ ریفری نے کم روشنی اور بارش کے
باعث کھیل ختم کر دیا۔
آج
یعنی 16 اگست کو میچ کے چوتھے روز کا آغاز ہوا تو محمد رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رنز
کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ آج کھیل کے آغاز سے ہی محمد رضوان نے تیز کھیلنے کی کوشش
کی اور اپنے سکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد سٹیورٹ براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان
کی طرف سے محمد رضوان 72 رنز بنا کر نمایا رہے، جبکہ عابد علی نے 60، بابراعظم نے
47 اور کپتان اظہر علی نے20 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے سٹیورٹ براڈ نے 4 جبکہ جیمز
اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
واضح
رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔مانچسٹر میں
کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی تین وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔


No comments