بھارت میں 14 اگست کو سرکاری عمارت پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا
بھارت میں 14 اگست کو سرکاری عمارت پر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا
بھارتی
پنجاب کے ضلع موگا میں ایک سرکاری عمارت سے
بھارتی ترنگا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا۔ یہ پرچم جمعہ کی صبح ڈپٹی کمشنر
آفس کی چار منزلہ عمارت کی چھت پر لگایا گیا۔
بھارتی
ابلاغی ادارے ہندوستان ٹائمز کےمطابق سکیورٹی انتظامات کےباوجود جمعہ کی صبح تقریبا 8 بج کر 15 منٹ پر دو افراد
ضلعی انتظامیہ کی عمارت کی چار منزلہ چھت پر پہنچے اور خالصتان کا پرچم لہرایا، انہوں
نے وہاں پر پہلے سے لگا ہوا بھارتی ترنگا اتار کر مبینہ طور پر پھاڑ دیا۔ جس کے بعد
دونوں نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔
موگا
کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ہرمنبیر سنگھ گل نے بتایا کہ یہ ایک عام جھنڈا تھا جس پر
پینٹ سے خالصتان لکھا ہوا تھا۔انسپکٹر جنرل پولیس آف پولیس کوسٹوبھ شرما کا کہنا ہے
کہ ہمارے پاس ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے
گا۔
دوسری
جانب امرتسر میں بھی سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور آزادی کے بینرز تھام
کر نعرے بلند کئے۔


No comments