تازہ ترین

کورونا وائرس سے نوجوانوں کو بھی خطرہ ہے

کورونا وائرس سے نوجوانوں کو بھی خطرہ ہے

 
عالمی ادارہ صحت یعنی ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھرکے نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم سے ان کو بھی خطرہ لاحق ہے اور وہ خود کو قطعی طور پر اس وائرس سے بالکل محفوظ نہ سمجھیں۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے کہا کہ یہ وائرس نوجوانوں کو ہفتوں کے لئےہسپتال بھیج سکتا ہے اور ان کی موت کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم عمر رسیدہ افراد اور پہلے س سانس یا پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلاء افراد کے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوتی ہے۔


No comments