شام پر فضائی حملے اسرائیل نے کئے، شامی حکومت
شام پر فضائی حملے اسرائیل نے کئے، شامی حکومت
شام
کی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت دمشق کے مضافات
پر فضائی حملے اسرائیل نے کئے ہیں۔
یاد
رہےکہ گزشتہ روز ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم تین عام شہری ہلاک جبکہ چار زخمی
ہوئے۔ شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق متعدد راکٹوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا
تھا۔
اُدھر
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان حملوں میں ایران اور لبنانی تنظیم حزب
اللہ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں چار جنگجو بھی
ہلاک ہوئے۔


No comments