تازہ ترین

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 320سے زائدہلاکتوں کی اطلاعات

پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 320سے زائدہلاکتوں کی اطلاعات




پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 320 سے زائد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ اعداد شمار کے مطابق آج بروز منگل 23 پاکستانی کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مصدقہ مریضوں کی تعداد 14690تک جا پہنچی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 114 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ سندھ میں 92 اور پنجاب میں 95 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 14، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں

No comments