صوبہ سندھ میں نے یوم علیؓ سمیت ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد
صوبہ سندھ میں نے یوم علیؓ سمیت ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد
محکمہ
داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے رمضان المبارک کے دوران صوبے
بھر میں ہر قسم کے جلسے جلوس پر پابندی کا
نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
محکمہ
داخلہ سندھ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؓ کے موقع
پر مجالس اور جلوس نکالنے پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن
کے مطابق رمضان المبارک میں کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات بھی منعقد نہیں کی جائیں
گی۔
محکمہ
داخلہ کے حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات
پر بھی مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی
خیال
رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ تروایح کے اجتماعات
پر بھی پابندی عائد کرچکا ہے۔


No comments