پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کیلئے 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان
پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہیلتھ ورکرز کیلئے 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کے امدادی پیکج کا اعلان
پاکستانی
حکومت نے کورونا سے جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کے لیے 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے
تک کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم
عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے
دوران اس امدادی پیکج کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ امدادی پیکج کا اطلاق اسلام
آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ہوگا۔
معاون
خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا کےمریض کی دیکھ بال کے دوران انتقال کرجانے والے ہیلتھ
ورکرز کو شہید کادرجہ دیاجائےگا۔ علاؤہ ازیں جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثاء کے لیے
100 فیصد پنشن اورسرکاری گھربرقرار رکھاجائےگا۔


No comments