پاکستان میں بیروزگار افراد کے لئے "گرین نگہبان"منصوبے کی منظور ی
پاکستان میں بیروزگار افراد کے لئے "گرین نگہبان"منصوبے کی منظور ی
حکومت
پاکستان نے ملک میں بیروزگار افراد کے لئے "گرین نگہبان" منصوبے کی منظوری
دی ہے۔اس منصوبے کے تحت ملک بھر سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا فیصلہ کیا
گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گرین
نگہبان منصوبہ بیک وقت چاروں صوبوں میں شروع کیا جائے گا اور مشیر موسمیاتی تبدیلی
ملک امین اسلم کو منصوبہ کی ذمہ داری سونپی ہے۔
پروگرام
کے تحت اس سال دسمبر تک 2 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی، اور ان افراد سے جنگلات،
نرسریز اور پارکس میں. گرین نگہبان کی خدمات لی جائیں گی۔


No comments